Saturday, April 20, 2024

جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس کی شکایت سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال

جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس کی شکایت سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال
December 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر پرویزمشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت اور لاش  کو تین دن تک ڈی چوک پر لٹکانے کا فیصلہ دینے کے معاملے پر کراچی کے شہری نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس کے لئے شکایت چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیج دی۔ محمود اختر نقوی نے اپنی درخواست میں کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف حوالے سے جسٹس وقار احمد سیٹھ کا فیصلہ غیر آئینی و غیر اسلامی ہے۔ غیر انسانی فیصلہ مکمل طور پر بدنیتی اور تعصب پر مبنی ہے۔ شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فیصلے کو کالعدم قرار دے کر غیرآئینی فیصلہ دینے والے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف کارروائی کی جائے۔