Sunday, September 8, 2024

جسٹس وجیہہ کے بعد اگلی بار حامد خان کی ہے !!! تحریک انصاف میں نظریہ ہار گیا اور جہاز جیت گیا : خواجہ سعد رفیق

جسٹس وجیہہ کے بعد اگلی بار حامد خان کی ہے !!! تحریک انصاف میں نظریہ ہار گیا اور جہاز جیت گیا : خواجہ سعد رفیق
August 8, 2015
لاہور (92نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں نظریہ ہار گیا اور جہاز جیت گیا۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا انتخابی نشان جہاز ہونا چاہیے۔ والٹن روڈ پر تین کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اوور ہیڈ برج کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے نے دھرنے میں بولے جانے والے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں دوبارہ مینڈیٹ دے دیا ہے۔ خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان اپنی پارٹی کے معاملات کو درست کریں۔ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے بعد اگلی باری حامد خان کی نظر آتی ہے۔ باب پاکستان کی تعمیر کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس منصوبے پر ایک سو دس کروڑ روپے خرچ کر دیئے گئے ہیں لیکن ابھی تک کچھ بھی نہیں بنا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ یہاں پر بچوں کے کھیلنے کے لیے میدان بنائے جائیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فوج پر اس طرح کی تنقید کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہرقائدکو یرغمال بنانے والے اس کی موجودہ صورتحال بھی دیکھ لیں۔