Friday, April 19, 2024

جسٹس محمود مقبول نے ایان علی کی درخواست ضمانت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی

جسٹس محمود مقبول نے ایان علی کی درخواست ضمانت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی
June 18, 2015
لاہور (92نیوز) ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت جسٹس محمود مقبول باجوہ نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجو ادی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کسٹم بنچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت کی تو ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ ایان علی کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں کسٹم بنچ نہ ہونے کی بناءپر ضمانت کیس کو پرنسپل سیٹ پر منتقل کیا گیا مگر یہ کیس جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل کسٹم بنچ کے روبرو سماعت کےلئے لگانے کی بجائے اس عدالت میں سماعت کےلئے لگا دیا گیا ہے جس پر جسٹس محمود مقبول باجوہ نے درخواست ضمانت کسٹم بنچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔