Thursday, April 25, 2024

جسٹس محمد علی مظہر نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

جسٹس محمد علی مظہر نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا
August 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں تقریب حلف برداری میں جسٹس محمد علی مظہر نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس محمد علی مظہر سے حلف لیا، حلف برداری میں ججز، سرکاری لاء افسران، وکلاء اور عدالتی اسٹاف نے شرکت کی۔

جسٹس محمد علی مظہر کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 ہو گئی۔