Thursday, April 18, 2024

جسٹس مامون رشید شیخ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس مامون رشید شیخ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
January 1, 2020
لاہور (92 نیوز)جسٹس مامون رشید شیخ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔ ہائیکورٹ پہنچے پر چیف جسٹس کو پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی، گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے جسٹس مامون رشید شیخ سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار،اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے شرکت کی لاہور ہائیکورٹ کے ججز،اٹارنی جنرل پاکستان، چیف سیکرٹری پنجاب، وفاقی اور صوبائی لاء افسران سمیت لاہور ہائیکورٹ کے افسران بھی شریک ہوئے۔ حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب چیف جسٹس کالاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نو منتخب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کومنصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب حلف برداری میں پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے ممبران، لاہور ہائی کورٹ اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور وکلاءبھی تقریب میں شریک ہوئے،جبکہ آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیرنے بھی شرکت کی۔