Wednesday, April 24, 2024

جسٹس لیگ فلم نے تین دن میں 96 ملین ڈالر کما لئے

جسٹس لیگ فلم نے تین دن میں 96 ملین ڈالر کما لئے
November 20, 2017

نیو یارک ( 92 نیوز ) مشہور کرداروں بیٹ مین اور سپر مین کے دیوانے سلسلے کی نئی فلم جسٹس لیگ کو بھی خوب پذیرائی بخش رہے ہیں ۔ فلم نے اپنی ریلیز کے صرف 3 دن میں 96 ملین ڈالر کما لئے۔
زیک سنائیڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سپر ہیروز ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا سے دشمنوں کا خاتمہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ کمائی کے لحاظ سے فلم رواں ہفتے باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی ۔ تاہم نقاد فلم کی اس کمائی کو توقع سے کم قرار دے رہے ہیں ۔


باکس آفس پر رواں ہفتے دوسرے نمبر پر سٹیفن چوسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ونڈر ہے جس نے ریلیز کے 3 دن کے اندر 27 ملین ڈالر کما لئے ۔ فلم میں اداکاری کے جوہر جولیا رابرٹس اور جیکب ٹریمبلے نے دکھائے ہیں۔


باکس آفس پر رواں ہفتے تیسرے نمبر پر فلم تھور کی سیکویل ریگنوروک رہی ۔ فلم 3 نومبر کو ریلیز ہوئی ۔ رواں ہفتے 21 ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔فلم اب تک مجموعی طور پر 247 ملین ڈالر کما چکی ہے۔