Monday, May 20, 2024

جسٹس قاضی محمد امین نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

جسٹس قاضی محمد امین نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
April 24, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) جسٹس قاضی محمد امین نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے  حلف لیا ۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز ، بار کے نمائندے اور سینئر وکلاء شریک ہوئے ۔

جسٹس قاضی محمد امین  کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 ہوگئی۔

جسٹس قاضی محمد امین 2014 سے جنوری2019 تک لاہور ہائی کورٹ کے جج رہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی بطور سپریم کورٹ کے جج کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

جسٹس قاضی محمد امین  کے تقرر کی سفارش سپریم جوڈیشل کونسل نے کی تھی۔

پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد صدر مملکت نے جسٹس قاضی محمد امین کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔