Friday, May 17, 2024

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج کیخلاف صدارتی ریفرنس دائر

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج کیخلاف صدارتی ریفرنس دائر
May 30, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج کیخلاف صدارتی ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ، سماعت 14جون کو ہوگی۔   صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے آغٖا کیخلاف اثاثے چھپانے پر سپریم جوڈیشل کونسل کو دور روز قبل ریفرنس بھجوایا تھا۔ صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنزانی نے کہا ہے حکومت کو جج کی عزت سے کھیلنے نہیں دیں گے ۔ حکومت نے عدلیہ کے خلاف کوئی اقدام کیا تو عدلیہ کا ساتھ دیں گے۔ جسٹس فائز عیسیٰ کی ذات سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ایمانداری اور حب الوطنی پر کوئی شبہ نہیں۔