Saturday, April 27, 2024

جسٹس قاضی عیسیٰ فائز کیس کی سماعت،فروغ نسیم وفاق کی جانب سے پیش ہوئے

جسٹس قاضی عیسیٰ فائز کیس کی سماعت،فروغ نسیم وفاق کی جانب سے پیش ہوئے
June 2, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس کی سماعت ہوئی ، بیرسٹر فروغ نسیم مقدے میں وفاقی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے ۔

دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ گرمیوں کی تعطیلات سے قبل اس مقدمے کی سماعت مکمل کرنا چاہتے ہیں  ۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تحریری درخواست کی زبان پر اعتراض ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال بولے کہ آپ مقدمے کے میرٹ پر بات کریں، درخواست میں کیا کہا گیا ہے اسے چھوڑیں  ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ شکایت اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو کیوں بھیجی گئی ، شکایت صدر مملکت یا جوڈیشل  کونسل کو کیوں نہیں بھیجی گئی ۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ  مجھے نقطہ اختتام پر وفاق کی نمائندگی کا کہا گیا ہے  جس پر عدالت نے  فروغ نسیم کو مزید تیاری کیلئے  12 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت کل دوپہر ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی ۔