Friday, May 10, 2024

جسٹس فاروق حیدر کی چودھری شجاعت ، پرویز الہٰی کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

جسٹس فاروق حیدر کی چودھری شجاعت ، پرویز الہٰی کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
May 11, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت کے معاملے پر بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ بینچ کے سربراہ جسٹس سردار احمد نعیم نے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ۔ چیف جسٹس قاسم خان چودھری برادران کی درخواست پر آج  سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیں گے۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار چودھری برادث نے کیس کی سماعت  کرنے پر  جسٹس فاروق حیدر پر اعتراض اٹھایا تھا ۔ صدر ہائیکورٹ بار کا اعتراض ہے کہ جسٹس فاروق حیدر چودھری برادران کے وکیل رہ چکے ہیں۔ جسٹس فاروق حیدر چودھری برادران کے کیس کی سماعت سے علیحدہ ہو جائیں۔