Thursday, April 25, 2024

جسٹس فائز عیسیٰ کیس ، نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان نے حکومت کی نمائندگی سے معذرت کر لی

جسٹس فائز عیسیٰ کیس ، نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان نے حکومت کی نمائندگی سے معذرت کر لی
February 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے حکومت کی نمائندگی سے معذرت کر لی۔ سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو خوش آمدید کہا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ عدلیہ کی آزادی کو کوئی خطرہ نہیں۔ جسٹس بندیال نے قرآن پاک کو قانون کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ سورۃ ہجرات میں لکھا ہے گمان پر چلنا گناہ ہے ۔ کسی کی جاسوسی نہ کی جائے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کیس میں حکومت کی نمائندگی سے معذرت کر لی اور کہا کہ وہ ریفرنس پر اعتراضات اٹھا چکے ہیں۔ لہذا کیس میں پیش ہونا مناسب نہیں۔ عدالت حکومت کو وکیل کرنے کے لیے مہلت دے۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق اٹارنی جنرل انور منصور سے معافی بھی مانگ لی ۔ انہوں نے کہا کہ انور منصور بڑے بھائیوں کی طرح ہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی استدعا پر کیس کی مزید سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی ۔