Thursday, April 25, 2024

جسٹس عاطر محمود نے نئی حلقہ بندیوں کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت سے معذرت کر لی

جسٹس عاطر محمود نے نئی حلقہ بندیوں کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت سے معذرت کر لی
July 22, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ کے سربراہ عاطر محمود نے بلدیاتی انتخابات کےلئے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت سے معذرت کر لی ہے اور درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلئے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے درخواست دائر کی تھی جس میں نئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کےلئے جسٹس عاطر محمود کی تین رکنی فل بنچ تشکیل دیا تاہم تین رکنی فل بنچ کے سربراہ جسٹس عاطر محمود نے ذاتی وجوہات کی بنا پر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی اور درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو اس سفارش کے ساتھ بھجودای کہ اس پر سماعت کےلئے نیا بنچ تشکیل دیا جائے۔