Monday, September 16, 2024

جسٹس شیخ عظمت سعید کی طبیعت ناساز ،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

جسٹس شیخ عظمت سعید کی طبیعت ناساز ،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل
January 31, 2017
راولپنڈی(92نیوز)پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے لارجربینچ کے رکن جسٹس عظمت سعید شیخ کو دل کی تکلیف راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیو پلاسٹی کردی گئی ڈاکٹروں نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیدیا ۔ جسٹس عظمت سعید کی صحت یابی تک پانامہ کیس بھی لٹک گیا۔ تفصیلات کےمطابق  سپریم کورٹ میں پانامہ کیس  کی سماعت کرنے والے لارجربنچ کے رکن جسٹس عظمت سعید شیخ کو اچانک دل کی تکلیف ۔راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا جہاں ان انجیو پلاسٹی کردی  گئی انجیوپلاسٹی  کے بعد  جسٹس عظمت سعید کو آئی سی یو میں منتقل کردیاگیا۔ ہسپتال کے سربراہ جنرل(ر) اظہر کیانی  نے اپنی نگرانی میں  انجیو پلاسٹی کی ۔ اس موقع ہر چیف جسٹس ثاقب نثار بھی ہسپتال میں موجود رہے ۔ ڈاکٹروں نے جسٹس عظمت سعید شیخ کو دو ہفتے آرام کرنے کامشورہ دیا ہے ۔ دوسری جانب ہسپتال میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اورعام شہریوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ۔جسٹس عظمت سعید شیخ پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ کے اہم رکن ہیں۔ ان کی مکمل صحت یابی تک پانامہ کیس کی سماعت نہیں ہوسکے گی۔ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جہاں جسٹس عظمت سعید شیخ کی کامیاب انجیوپلاسٹی کردی گئی ہےانہیں آئندہ 24گھنٹے تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائیگا اس وقت ہسپتال کی سکیورٹی انتہائی سخت ہے اور غیر متعلقہ افراد کو اندر نہیں جانے دیا جارہا ۔