Friday, May 17, 2024

جسٹس شیخ عظمت سعید 27اگست کو ریٹائر ہونگے

جسٹس شیخ عظمت سعید 27اگست کو ریٹائر ہونگے
August 5, 2019
لاہور(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید 27اگست کو عہدے کی میعاد پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ کےموقع پر ان کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی جائیگی جس میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اوردیگر افسران شرکت کرینگے ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید 28 اگست 1954 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ، انہوں نے  اپنی ابتدائی تعلیم اسی شہر میں حاصل کی ۔ انہوں نے 1978 میں  ایل ایل بی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی لاہور اولڈ کیمپس سے کی حاصل کی ۔ وہ 1996 میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لیگل ایڈوائزر  اور 1997 میں احتساب بیورو کے سپیشل پراسیکیوٹر مقرر ہوئے ۔ انہوں نے قائد اعظم لاء کالج لاہور میں تین سال تک استاد کے فرائض بھی انجام دیے  اور یکم دسمبر 2004 کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور ایک سال بعد یکم دسمبر 2005 کو لاہور ہائیکورٹ کے مستقل جج کا حلف لیا۔ جسٹس عظمت سعید 2006 میں نیشنل کالج آف آرٹس کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر بھی نامزد ہوئے ۔ بعد ازاں یکم  جون 2012 کو سپریم کورٹ  آف پاکستان کے جج  بنے ۔