Monday, September 16, 2024

جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس یاور علی کے اعزاز میں تقریب پذیرائی

جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس یاور علی کے اعزاز میں تقریب پذیرائی
February 4, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ کیلئے نامزد جج جسٹس سید منصور علی شاہ اور نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس یاور علی کے اعزاز میں تقریبِ پذیرائی کا انعقاد کیا گیا۔  جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ ضلعی عدلیہ کے اصرار پر قومی مفاد میں سپریم کورٹ کا جج بننا قبول کیا ۔ جسٹس یاور علی نے کہا جسٹس منصور علی شاہ نےبہت تاریخی کام کئے۔

لاہورکےمقامی ہوٹل میں لاہور ہائی کورٹ کے نامزد چیف جسٹس یاور علی خان اور سپریم کورٹ کے نامزد جج جسٹس سید منصور علی شاہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔

 اپنے خطاب میں جسٹس سید منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرسی آنی جانی چیز ہے لیکن وعدہ کریں کہ انصاف پر مبنی فیصلے کریں گے ۔

عدالتِ عالیہ لاہور کے نامزد چیف جسٹس یاور علی خان نے تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی ترقی کا سفر اسی طرح جاری رہے۔

تقریب میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کے علاوہ ساہیوال، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں کے سینئر وکلاء نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر دونوں فاضل ججز کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔