Saturday, May 4, 2024

جسٹس سجاد علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس سجاد علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
December 14, 2015
کراچی (92نیوز) جسٹس سجاد علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ نئے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں کرپشن برداشت نہیں کی جائےگی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ سے گورنر سندھ عشرت العباد نے حلف لیا۔ تقریب میں ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججز کے علاوہ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیف جسٹس جسٹس سجاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں کرپشن برداشت نہیں کی جائےگی۔ انیس سو چھیاسٹھ سے سال دوہزار تک کے تمام مقدمات کو آئندہ سال جون تک نمٹا دیا جائےگا‘ سابق چیف جسٹس کی پالیسی برقرار رہے گی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری ارود میں ہوئی۔ تقریب میں ڈی جی رینجرز پہلی بار شریک ہوئے۔