Friday, April 26, 2024

جسٹس سجاد علی شاہ سپریم کورٹ کے جج مقرر

جسٹس سجاد علی شاہ سپریم کورٹ کے جج مقرر
March 13, 2017

کراچی (92نیوز) صدر مملکت نے سینئر جج جسٹس احمد علی شیخ کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ میں جج لگانے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی بطور جج سپریم کورٹ جبکہ سینئر جج جسٹس احمد علی شیخ کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی پہلے ہی دونوں ججز کی تقرری کی سفارش کرچکی ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ کی سپریم کورٹ میں حلف برداری کے بعد جسٹس احمد علی ایم شیخ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی حیثت سے حلف اٹھائیں گے۔

گورنر سندھ محمد زبیر عمر سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔