Friday, April 19, 2024

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی سے باضابطہ علیحدگی اختیار کرلی

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی سے باضابطہ علیحدگی اختیار کرلی
September 25, 2016
اسلام آباد(92نیوز)جسٹس ریٹائرڈ  وجیہہ الدین نے تحریک انصاف کوباضابطہ طورپر خیر باد کہہ دیا کہتے ہیں کہ استعفیٰ پارٹی قیادت کو ای میل کردیا ہے تحریک انصاف سے نظریاتی اختلافات ہیں ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ جسٹس وجیہہ الدین  اگر اپنی پارٹی بنا رہے ہیں تو ان کے لئے دعا گو ہیں۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے دیرینہ رکن جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے پارٹی چھوڑ دی اور اپنا استعفیٰ عمران خان کو ای میل کے ذریعے بھجوا دیا 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ پارٹی اپنے نظریے سے ہٹ کر کام کرنا شروع ہوگئی اس لئے اب ساتھ نہیں چل سکتا۔ اختلافات کی کہانی پر ایک روز بعد بات کروں گا دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کاکہنا تھا کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا استعفیٰ تاحال موصول نہیں ہوا تاہم پارٹی چیئرمین نے وجیہہ الدین کی بنیادی پارٹی رکنیت ایک سال قبل معطل کی تھی جسے ابھی تک بحال نہیں کیا گیا  ۔ ان کا کہنا تھا کہ سن رہے ہیں کہ وجیہہ الدین اپنی نئی پارٹی بنارہے ہیں اگریہ سچ ہے تو پھر ان کےلئے دعا گو ۔