Wednesday, April 24, 2024

 جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی کے الیکشن ٹربیونل کو تحلیل کر دیا

 جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی کے الیکشن ٹربیونل کو تحلیل کر دیا
July 14, 2015
کراچی(92نیوز)جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی کے الیکشن ٹریبونل کو تحلیل کر دیا ،وجیہہ الدین صدیقی کا موقف ہے کہ ان کی سفارشات پر عمل نہیں کیا گیا، ان حالات میں کام جاری نہی رکھا جا سکتا ۔ تحریک انصاف کے ترجمان کہتے ہیں کہ عمران خان نے کئی ماہ قبل ٹریبونل کو تحلیل کر دیا تھا۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ جسٹس ریٹائرڈ  وجیہہ الدین نے پارٹی کا الیکشن ٹریبونل تحلیل کردیا ، اور سفارشات پر عمل درآمد ہونے تک مزید کام روک دیا ۔ پارٹی کے رہنماء یوسف گبول بھی ٹریبونل کے رکن تھے،جسٹس وجہہ الدین نے ایک آرڈر جاری کیا ہے جس میں واضع کیا ہے کہ ان کی سفارشات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اسی وجہ سے ٹربیونل تحلیل کر رہا ہوں۔