Sunday, May 5, 2024

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین ذہنی مریض ہیں، پارٹی سے نکالنے کا اختیار وجیہہ الدین نہیں کور کمیٹی کے پاس ہے: پرویز خٹک

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین ذہنی مریض ہیں، پارٹی سے نکالنے کا اختیار وجیہہ الدین نہیں کور کمیٹی کے پاس ہے: پرویز خٹک
June 16, 2015
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور انہیں ذہنی مریض قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی جانب سے انہیں پارٹی سے نکالنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وجیہہ الدین ذہنی مریض ہیں انہیں اپنا علاج کرانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے جہاں پارٹی کی تمام تنظیموں کو تحلیل کیا وہاں الیکشن ٹریبونل کو بھی تحلیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا جسٹس وجیہہ الدین کے پاس کسی کو پارٹی سے نکالنے کا کوئی اختیار نہیں۔ وزیراعلیٰ کے بقول ان کا جسٹس وجیہہ الدین کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، وہ پارٹی کے کوئی عہدیدار نہیں بلکہ ایک ادنیٰ کارکن ہیں۔ پرویز خٹک کے بقول کسی کو پارٹی سے نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ کور کمیٹی کرتی ہے۔