Thursday, April 18, 2024

جسٹس ریاض احمد خان نے شرعی عدالت کے چیف جسٹس کے عہدے کاحلف اٹھالیا

جسٹس ریاض احمد خان نے شرعی عدالت کے چیف جسٹس کے عہدے کاحلف اٹھالیا
March 7, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)جسٹس ریاض احمد خان نے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے جسٹس ریاض احمد خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز صاحبان، رجسٹرار، اٹارنی جنرل اور سینیر وکلاء نے شرکت کی۔