Sunday, May 5, 2024

جسٹس (ر)وجیہہ  الدین کا فیصلہ عمران خان کیلئے کڑا امتحان ہے: پرویز رشید

 جسٹس (ر)وجیہہ  الدین کا فیصلہ عمران خان کیلئے کڑا امتحان ہے: پرویز رشید
June 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ  جسٹس وجیہہ الدین کا فیصلہ عمران خان کیلئے ایک  امتحان ہے، عمران خان نے پارٹی میں آمریت قائم کرنے کیلئے پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے کرآدھا فیصلہ تسلیم کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشید کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے پارٹی انتخابات میں دھاندلیوں سے متعلق ٹربیونل کے فیصلے نے عمران خان کو امتحان میں ڈال دیا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ وہ عدلیہ کا کتنا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو کی پالیسی پر گامزن ہیں۔