Friday, September 20, 2024

جسٹس جواد ایس خواجہ نے پاکستان کے 23ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جسٹس جواد ایس خواجہ نے پاکستان کے 23ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
August 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) جسٹس جواد ایس خواجہ پاکستان کے 23ویں چیف جسٹس بن گئے۔ صدر ممنون حسین نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف ، وفاقی وزرا، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، جج صاحبان اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، نیول چیف ایڈمرل ذکا اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کے علاوہ وفاقی وزرا، چاروں گورنرز اور سپریم کورٹ کے ججز بھی موجود تھے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ 24 روز تک چیف جسٹس رہیں گے اور 9 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کے بعد جسٹس انور ظہیر جمالی 10 ستمبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔