Thursday, April 18, 2024

جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کردیا

جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کردیا
December 9, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ نے اپوزیشن جماعتوں کو ایک کردیا ۔ سیاسی رہنماؤں کی طاہر القادری سے ملاقاتیں جاری ہیں ۔ گرینڈ الائنس بننے کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں ۔سیاسی ہلچل میں اضافہ ہونے سے حکومتی مشکلات مزید بڑھنے لگیں ۔
آصف زرداری کے بعد مصطفیٰ کمال بھی منہاج القرآن سیکرٹریٹ پہنچ گئے اور انصاف کیلئے ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کرائی ۔ پی ٹی آئی کا وفد بھی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا۔
مصطفیٰ کمال سے ملاقات کے دوران سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت دھرنے کی کال دے سکتا ہوں ۔ پاک سر زمین کے چئیرمین مصطفی کمال نے کہا کہ ہم ڈاکٹر صاحب کی جد و جہد کے ساتھ ہیں ۔ قدرت نے ہمیں ظالم اور فرعون کے سامنے کھٹرا ہونے کا موقع دیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے وفد نے بھی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی نے کی جبکہ جہانگیر ترین ، عبدالعلیم خان اور میاں محمود الرشید وفد میں شامل تھے ۔
پی ٹی آئی کے وفد نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر آنے کی بعد کی صورتحال اورآئندہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔