Sunday, September 8, 2024

جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیخلاف پشاور کے وکلاء سراپا احتجاج

جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیخلاف پشاور کے وکلاء سراپا احتجاج
April 16, 2018
پشاور (92 نیوز) لاہور میں سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعات کے خلاف پشاور کے وکلاء سراپا احتجاج بن گئے۔ وکلاء نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرمقدمات کی پیروی کی۔ وکلاء نے عدلیہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ وکلاء نے کہا کہ وہ چیف جسٹس کی ہدایت پر ہڑتال نہیں کی لیکن قابل مذمت واقعہ پر وکلاء اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ وکلاء نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وکلاء نے مطالبہ کیا کہ اعلٰی عدلیہ سمیت تمام ججز اور وکلاء کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ انصاف کی فراہمی کے یہ ادارے مکمل احساس تحفظ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔