Friday, April 19, 2024

جسٹس اعجاز الحق کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ،جسٹس منطور ملک اور جسٹس طارق مسعود کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش

 جسٹس اعجاز الحق کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ،جسٹس منطور ملک اور جسٹس طارق مسعود کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش
October 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجازالحسن کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور ملک اور جسٹس طارق مسعود کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کردی۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں ہوا ، اجلاس میں جسٹس اعجازالحسن کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کی گئی ، جبکہ جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس  منظور ملک اور جسٹس طارق مسعود کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش بھی کردی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں حال ہی میں مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد سابق چیف جسٹس ناصر الملک ، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس سرمد جلال عثمانی ریٹائر ہوئے ہیں جس کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14 رہ گئی ہے جبکہ مکمل کورم 17 ججز پر مشتمل ہوتا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے ججز کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس میں جسٹس یونس تھہیم ،جسٹس قلندر علی ،جسٹس غضنفر خان ،جسٹس حیدر علی کو مستقل کئے جانے کی سفارش کی گئی۔ جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کی مستقلی کا معاملہ موخر کردیا جبکہ جوڈیشل کمیشن نے اپنی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں۔