Tuesday, May 21, 2024

احتساب عدالت نے احسن اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

احتساب عدالت نے احسن اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
January 20, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) نارووال اسپورٹس کمپلیکس اسکینڈل میں احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی ، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے  احسن اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت نے  احسن اقبال کو  14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم  دیدیا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں احسن اقبال سے ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی ، ملاقات نیب پراسیکیوشن روم میں کرائی گئی ۔ احسن اقبال کی اہلیہ ، بیٹے اور دیگر اہلخانہ نے ملاقات کی ۔