Friday, March 29, 2024

جسم پر زیادہ تل کینسر کی علامت ہو سکتے ہیں: محققین

جسم پر زیادہ تل کینسر کی علامت ہو سکتے ہیں: محققین
October 20, 2015
لندن (ویب ڈیسک) ایک دور ایسا بھی تھا جب محبوب کے چہرے پر کالے تل کی موجودگی پر غزلیں لکھی جاتی تھیں اور گانے گائے جاتے تھے مگر ایک حالیہ تحقیق میں زیادہ تلوں کی موجودگی کو خطرے کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنگز کالج لندن کے محققین نے آٹھ برس تک خواتین کی جلد پر پڑے دھبوں اور تلوں سے متعلق تحقیق کی۔ تحقیق سے پتا چلا کہ جن خواتین کے دائیں بازو پر سات سے زیادہ تل تھے ان کے جسم میں پچاس سے زیادہ تل ہونے اور نو گنا بیماری کا خطرہ تھا اور جن کے دائیں بازو پر گیارہ تل ہوں ان کے جسم میں 100 سے زائد تل پائے گئے اور اس طرح انہیں اس بیماری کا اور زیادہ خطرہ لاحق تھا۔ کنگز کالج کے محقق سائمن ری بیرو کا کہنا ہے کہ یہ دریافت بہت کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ عام ڈاکٹر بھی اس طریقے سے مریض کے جسم میں تلوں کی صحیح تعداد کا جلدی سے درست تخمینہ لگا سکتے۔ ایک اور محقق ویرونک بیتیلی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی غیرمعمولی تل سے پریشان ہے تو اس کے ایک بازو پر تل کی تعداد سے ہی خطرے کی گھنٹی بج سکتی ہے اور اسے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے۔