Monday, May 13, 2024

جس کا بیٹاووٹ ضائع کرنا سکھا رہا ہو ، وہ کیسے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار ہو سکتا ہے ، فرخ حبیب

جس کا بیٹاووٹ ضائع کرنا سکھا رہا ہو ، وہ کیسے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار ہو سکتا ہے ، فرخ حبیب
March 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ جس شخص کا بیٹا ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سکھا رہا ہو وہ شخص کیسے چیئرمین سینیٹ کا مضبوط امیدوار ہو سکتا ہے ۔

فرخ حبیب نے صادق سنجرانی کو سینیٹ چیئرمین  کا مضبوط امیدوار قرار دے دیا ، 92 نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ اپوزیشن پہلے بھی بے نتیجہ لانگ مارچ کر چکی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پیپلزپارٹی اور ن لیگ صوبوں تک محدود ہو گئیں ، 26 مارچ کو لانگ نہیں کوئیک مارچ ہوتا نظر آرہا ہے۔