Saturday, April 20, 2024

جس نے ماضی میں جو کیا ، وہ بھگتے گا ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ

جس نے ماضی میں جو کیا ، وہ بھگتے گا ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ
July 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ماضی میں جوکیا ، وہ بھگتے گا ۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ نیب آزاد ادارہ ہے ،آصف زرداری نے کہا تھا اس طرح تو ہوتا ہے ، اسطرح کے کاموں میں ۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے جنہوں نے کام خراب کیا، انہیں گرفتار ہونا چاہئے ،تحریک انصاف کے لوگ بھی پکڑے گئے ہیں ،ہر کسی کا حق ہے کہ احتجاج کرے ، لیکن حکومت کا فرض ہے کہ لوگوں کی املاک کا تحفظ کرے ۔ وزیر داخلہ نے  کہا کہ عمران خان فرنٹ فٹ پر ہیں ،وزیر اعظم وہ کام کریں گے جو قوم کے مفاد میں ہوگا،پاکستان کی پالیسی میں بہت تبدیلی آئی ہے جس کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے ،اگر احتجاج کے دوران کوئی شخص  حکومتی اور شخصی املاک کو نقصان پہنچاتا ہے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے کردار ادا کریں گے