Friday, March 29, 2024

جس نے جتناروناہے رولے،چوروں اورڈاکوؤں کااحتساب ضرورہوگا،فواد چودھری

جس نے جتناروناہے رولے،چوروں اورڈاکوؤں کااحتساب ضرورہوگا،فواد چودھری
October 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جس نے جتنا رونا ہے رو لے، چوروں اور ڈاکوؤں کا احتساب ضرور ہو گا۔  وزیراعظم نے چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑنے کی بات کی، اپوزیشن کیوں ڈرتی ہے؟، حکومت کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہی، شہبازشریف کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔ سینیٹ کے اجلاس  میں اپوزیشن اور فواد چودھری پھر آمنے سامنے آگئے ،خوب گرما گرمی ہوئی ۔اپوزیشن نے فواد چودھری کے بولنے پر احتجاج بھی کیا  جب کچھ نہ بن پڑا تو واک آؤٹ کر گئی ۔ تاہم وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پہلے سینیٹ میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وزیراعظم نے چور اور ڈاکو پکڑنے کا اعلان کیا  یہ اپوزیشن  والے کیوں ڈرتے ہیں ؟ ۔ فواد چودھری نے پھر سینیٹ کے باہر بھی خوب ماحول گرما یا اور کہا کہ جس نے جتنا رونا ہے رو لے  ، چوروں اور ڈاکوؤں کا احتساب ضرور ہو گا ۔ یہی نہیں بلکہ فواد چودھری  نے واضح کہا کہ  حکومت کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہی  ، آج سیف الرحمان کو فون کرنے والے ہمیں  انتقامی کارروائی نہ کرنے کا سبق پڑھا رہے ہیں۔ وزیراطلاعات نے دوٹوک کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ،نیب جانے اور شہباز جانے ۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے عجیب و غریب رویہ اپنا رکھا ہے ،حکومت  شہدا کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کرے گی  ، شہید ہونے والے صوبیدار اور لانس نائیک کی تضحیک  آئین کی بھی خلاف ورزی ہے۔