Saturday, April 20, 2024

جس نے بھی یہ شرارت کی حکومت بتائے اس کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا ، سراج الحق

جس نے بھی یہ شرارت کی حکومت بتائے اس کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا ، سراج الحق
March 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حج فارم میں کوائف کے ساتھ ختم نبوت کا حلف نامہ ختم کرنے پر ردعمل میں کہا کہ جس نے بھی یہ شرارت کی حکومت بتائے اس کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا خانہ مقررہ جگہ سے نکالنے سے واضح ہو گیا ہے کہ حکومتی صفوں میں ختم نبوت کے منکر موجود ہیں۔ حکومت جانتے بوجھتے ان کے خلاف کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں ۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ختم نبوت کے حلف نامہ کو کوائف کے ساتھ پہلے صفحہ پر شامل کیا جائے۔ سراج الحق بولے افغانوں کو اپنے ماضی سے سبق سیکھنا اور ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہیے ۔ افغان اپنے ملک پر جارحیت کرنے والے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کر سکتے ہیں تو خود کیوں اکٹھے نہیں بیٹھ سکتے ۔ پاکستان کو طالبان امریکہ مذاکرات سے بڑھ کر بین الافغان مذاکرات کے لیے سہولت کاری کرنا ہو گی ۔