Friday, April 26, 2024

جس قدر ممکن ہو سکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں، وزیراعظم

جس قدر ممکن ہو سکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں، وزیراعظم
April 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عوام کے نام پیغام میں کہا جس قدر ممکن ہو سکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس قدر ممکن ہو عوام گھروں میں رہیں، لوگوں کے نظم و ضبط سے ہی بندشوں میں نرمی ممکن ہو پائے گی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1252078158678982656?s=20 جتنا لوگ نظم و ضبط رکھیں گے اتنا ہی کورونا سے نمٹنا آسان ہوگا۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد جاں بحق ہونے کے بعد ملک میں مجموعی اموات 176 جب کہ 425 نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8418 ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نے احتیاطی تدابیر سے متعلق شوکت خانم اسپتال کے طبی عملے کا پیغام بھی شیئر کیا۔