Sunday, September 8, 2024

جس دن غصہ آیا سارا کچرا وزیراعلیٰ آفس میں جمع کرا دیں گے : فاروق ستار

جس دن غصہ آیا سارا کچرا وزیراعلیٰ آفس میں جمع کرا دیں گے : فاروق ستار
March 15, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم رہنمافاروق ستار نے کہا ہے کہ متحدہ کسی اور کا غصہ نہیں نکال رہی‘ ہم خفا ہیں لیکن جب غصے میں آئے تو کچرا کراچی شہر سے باہر نہیں وزیراعلیٰ آفس میں جمع کرا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی کراچی صفائی مہم پانچویں روز بھی جاری رہی۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار رنچھوڑ لائن کچرے کی صفائی کے لیے پہنچے۔ کچرا کنڈی پر ہی بیٹھ کر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پر پہلے بھی الزامات لگتے رہے ہیں اس بار بھی مخالفین کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ کچرا اٹھانا ہمارا نہیں وزیر بلدیات کا کام ہے۔ ایم کیوایم پر پہلے بھی الزامات لگتے رہے ہیں۔ مخالفین کو اس بار بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہم شہر سے روزانہ چار ٹن کچرا اٹھا رہے ہیں۔ ایم کیوایم کے رضا کار گلی محلوں سے کچرا صاف کررہے ہیں جس کا مقصد شہر کو صاف کرنا ہے۔