Friday, March 29, 2024

جس ادارے کو والد نے ہدف بنایا بیٹی اسی سےحکومت کو گھر بھیجنے کی بات کر رہی ہے ، شبلی فراز

جس ادارے کو والد نے ہدف بنایا بیٹی اسی سےحکومت کو گھر بھیجنے کی بات کر رہی ہے ، شبلی فراز
November 14, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جس ادارے کو والد نے ہدف بنایا بیٹی اسی سے حکومت کو گھر بیجنے کی بات کررہی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے نیوز کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ  یہ اقتدار کی ہوس اور ذاتی مفاد کیلئے سیاست کا لبادہ اوڑھ لیتے ہیں، آئے روز نئے میثاق کی بات ہوتی ہے پہلے طے کرلیں کرنا کیا چاہتے ہیں، گلگت کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔