Thursday, April 25, 2024

جزیرے پر جانوروں کی شرارتوں پر مبنی اینی میٹڈ فلم ”دی وائلڈ لائف“ ریلیز ہو گئی

جزیرے پر جانوروں کی شرارتوں پر مبنی اینی میٹڈ فلم ”دی وائلڈ لائف“ ریلیز ہو گئی
September 10, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سمندر یاترا پر نکلے نوجوان روبنسن کی کہانی پر مبنی ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”دی وائلڈ لائف“ ریلیز ہو گئی۔ شرارتوں اور کامیڈی سے بھرپور فلم گزشتہ روز سینما گھروں میں پیش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فلم کی کہانی نوجوان لڑکے روبنسن کے گرد گھومتی ہے جو سمندری جہاز پر سوار ہوکر نکلتا ہے لیکن طوفان اسے آگے نہیں بڑھنے دیتا۔ روبنسن خود تو طوفان سے بچ جاتاہے لیکن اسکا جہاز بری طرح متاثر ہو جاتا ہے۔ نوجوان اپنی اور پالتو کتے کی جان بچانے کیلئے ایک جزیرے پر پڑاو ڈالتا ہے۔ جزیرے پر موجود طوطا، بلی، بکری اور گرگٹ مل کر بن بلائے مہمان کو تنگ کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں اور روبنسن کا جینا حرام کر دیتے ہیں۔ فلم میں جانوروں کی دلچسپی کامیڈی دکھائی گئی ہے جو بچوں کے ساتھ بڑے ناظرین کو بھی پسند آئیگی۔