Saturday, April 27, 2024

جزیرہ سلاویسی میں سونامی کی تباہ کاریاں ، ہلاکتوں کی تعداد 832 ہو گئی

جزیرہ سلاویسی میں سونامی کی تباہ کاریاں ، ہلاکتوں کی تعداد 832 ہو گئی
September 30, 2018
جکارتہ (92 نیوز) انڈونیشیا کے جزیرہ سلاویسی میں زلزلے کے بعد آنے والے سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 832 جبکہ چار سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ انڈونیشیا میں زلزلے اور اس کے بعد آنے والے سونامی نے انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی کو ملیا میٹ کر دیا۔سولاویسی جزیرے میں تباہی کے بعد آس پاس کے علاقوں میں بھی لاکھوں مکانات تباہ ہو گئے۔ شہر کے شہر اندھیرے میں ڈوب گے جس کے باعث اصل نقصان کا اندازہ لگانے میں دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ حکام کے مطابق زلزلے سے ساڑھے 3 لاکھ آبادی والے شہر پالو میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ شہرمیں بلندوبالا عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ صوبہ سولاویسی کے شہر پالو میں اسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں جبکہ وہاں ڈاکٹروں کی کمی ہے جس وقت یہ سونامی آیا، اس وقت پالو میں ایک بیچ فیسٹیول جاری تھا اور اس فیسٹیول میں شریک سینکڑوں افراد کی قسمت کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔ انڈونیشین حکومت کی جانب سے متاثرین کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں طیاروں کے ذریعے امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔