Friday, April 26, 2024

جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ تاجروں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ، لیاقت شاہوانی

جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ تاجروں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ، لیاقت شاہوانی
April 18, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ  جزوی لاک ڈاؤن  کا فیصلہ تاجروں اور عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاہم شہری غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کے باعث مجبوراً مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تاجران اور عوامی مشکلات کے باعث لاک ڈاﺅن میں نرمی کی گئی اور جزوی لاک ڈاؤن کیا ، تاہم لوگوں کی غیر سنجیدگی اورخلاف ورزی پر ہیں مجبوراً سختی کرنا پڑے گی عوام سے اپیل ہے کہ تعاون کریں تاکہ معمولات زندگی چلتے رہیں۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ٹیسٹنگ اور آئسولیشن کی استعداد کار کو بڑھایا جارہا ہے جس کے لئے وفاقی حکومت سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

ترجمان بلوچستان کا کہنا ہے کہ حکومت نے کوئٹہ شہر میں ناک اور منہ کو ڈھانپنے کو لازمی قرار دیا ہے جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پایا اسکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔