Monday, September 16, 2024

جرمنی:کارنیوال پریڈ نے ہر طرف رونقیں بکھیر دیں

جرمنی:کارنیوال پریڈ نے ہر طرف رونقیں بکھیر دیں
February 13, 2018

جرمنی ( 92 نیوز ) جرمن شہروں کولون اورڈیزلڈورف میں کارنیوال کی مناسبت سےمنائے جانےوالے روز منڈے میں ہزاروں لوگ امڈ آئے۔

رونقوں بھرے اس میلے میں لوگوں نے جہاں خوب مستی کی وہاں ایک رنگارنگ پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

پریڈ میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل اور کم جونگ ان سمیت عالمی سیاسی رہنماؤں کےبڑے بڑے مجسموں نے لوگوں کی خوب توجہ سمیٹی ۔

اس موقع پر خواتین بچوں اور بڑوں سب نے خوب انجوائے کیا۔