Thursday, April 25, 2024

جرمنی کے چار شہروں میں بم کی دھمکیاں ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

جرمنی کے چار شہروں میں بم کی دھمکیاں ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
June 27, 2019
برلن ( 92 نیوز) جرمنی کے چار شہروں کے سٹی ہالز میں بم کی دھمکیوں نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں ، حکام نے تلاشی کے بعد سٹی ہالز کی عمارتوں کو کلیئر قرار دیدیا۔ جرمنی کے چارمختلف شہروں کےسٹی ہال میں بم نصب کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے بعد ایرفُرٹ، فورز ہائیم، سویکاؤ اور ڈسلڈورف میں سٹی ہال کی عمارتیں خالی کرا لی گئیں۔ حکام ابھی تک یہ بتانےسےقاصر ہیں کہ ان دھمکیوں کا آپس میں کوئی تعلق ہےیانہیں تاہم اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کی طرف سےکئی گھنٹوں تک تلاشی کےبعدان عمارتوں کومحفوظ قرار دےدیاگیاہے۔