Wednesday, May 1, 2024

جرمنی کے پلاسٹک کپوں نے دھوم مچا دی

جرمنی کے پلاسٹک کپوں نے دھوم مچا دی
November 3, 2016
برلن (ویب ڈیسک) جرمن ماہرین نے ڈسپوز ایبل کافی کپوں کا متبادل تیار کر لیا جہاں چاہیں بلاخوف و خطر کافی لے جائیں۔ وہ دن گئے جب کافی سے لطف اندوز ہونے کیلئے کیفے جانا پڑتا تھا۔ ویسے تو جرمنی میں ٹیوب سٹیشنوں‘ پارکوں یا دیگر پبلک مقامات پر کافی دستیاب ہوتی ہے لیکن اس کا کچرا انتظامیہ کیلئے دردسر بنا رہتا ہے۔ جرمن ماہرین نے اس مسئلے کا حل نکال لیا ہے۔ جرمن دارالحکومت برلن میں ڈسپوزایبل کافی کپوں سے نجات کیلئے پلاسٹک کے پائیدار کافی کپ متعارف کرائے گئے ہیں جنہیں آپ جہاں چاہیں لے جائیں۔ یہ کپ چائے یا کافی گرانے کے خدشے سے بھی محفوظ ہیں اور ان کی خاص بات یہ ہے کہ جب چاہیں دکاندار کو خالی پلاسٹک کپ واپس کر کے جمع شدہ رقم واپس لے سکتے ہیں۔