Friday, April 26, 2024

جرمنی کے صوبے ہیسے کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات، حکومتی اتحاد کو فتح

جرمنی کے صوبے ہیسے کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات، حکومتی اتحاد کو فتح
October 29, 2018
برلن (92 نیوز) جرمنی کے صوبے  ہیسے کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں حکومتی اتحاد کو کم مارجن سے فتح مل گئی۔ جرمن چانسلر اینگلا مرکل کی حکومتی جماعت کرسچن ڈیموکریٹس اور انکی اتحادی جماعت سوشل ڈیموکریٹ  کو 28 فیصد ووٹ ملے۔ 2013 کے انتخابات میں اس صوبے سے مرکل کی جماعت کو 38.3 فیصد ووٹ ملے تھے۔ گزشتہ بیس سال سے اس ریاست میں حکمران اتحاد کی حکومت ہے۔ اپوزیشن گرین پارٹی نے 19.2 فیصد جبکہ اے ایف ڈی نے 12.5 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ سیاسی ماہرین نے انتخابی نتائج کو مرکل حکومت کیلئے بڑا سیاسی دھچکا قرار دیدیا۔ یہ 1966 کے بعد مرکل کی جماعت کے کسی بھی الیکشن میں حاصل کردہ سب سے کم ووٹ ہیں۔