Thursday, May 2, 2024

جرمنی کے دارلحکومت برلن میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں

جرمنی کے دارلحکومت برلن میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں
December 7, 2018
برلن (92 نیوز) دنیا بھر کی طرح جرمنی کے دارلحکومت برلن میں بھی کرسمس کی تیاریاں اور رونقیں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔ پورے شہر کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ گھر، اسکول، دکانیں اور  بڑے بڑے شاپنگ مالز سب ہی کرسمس کے تہوار میں رنگ گئے۔ سیاحوں کے لئے شہر بھر میں کرسمس کی  چھوٹی بڑی مارکیٹیں سج گئی ہیں۔ بازار خوبصورت تحفے تحائف سے بھری ہوئے ہیں  جن میں چاکلیٹس، پرفیومز،  مختلف ہینڈ میڈ اشیاء اور گفٹ ہیمپرز شامل ہیں ۔ انھی بازاروں میں  لگائے گئے  کھانے پینے کے سٹالز  پر بھی بے پناہ رش دیکھا جارہا ہے۔ برلن  کی شاہراہوں پر جگہ جگہ کرسمس ٹری  برقی قموموں سے سجائے گئے ہیں۔ مشہور و معروف علاقوں کرفسٹرڈام، انٹرڈین لنڈن اور فریڈرش اسٹریٹس کی سجاوٹ دیکھ کر کسی طلسماتی دنیا کا گمان ہوتا ہے۔ شہر کی یہ سج دھج نئے سال کے آغاز تک برقرار رہے گی جبکہ کرسمس مارکیٹس مارکیٹس 23 دسمبر کی شام تک ختم کر دی جائیں گیں۔