Thursday, May 9, 2024

جرمنی کا طالبان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا عندیہ

جرمنی کا طالبان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا عندیہ
September 3, 2021 ویب ڈیسک

برلن (92 نیوز) جرمنی نے طالبان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کاعندیہ دے دیا۔

جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا طالبان شرائط پر پورا اترے تو سفارتی تعلقات کے لئے تیار ہیں ۔ دہشت گردی کا خاتمہ ، وسیع البنیاد حکومت ،خواتین کو حقوق دینا ہونگے ۔ یورپی یونین کو افغانستان کی نئی صورتحال کے مطابق چلنا ہو گا۔ یورپی یونین افغانستان کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل بنائے۔ افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہو گا ۔