Sunday, September 8, 2024

جرمنی : ٹرین میں افغان حملہ آور نے کلہاڑی مار کر اکیس مسافر زخمی کر دیے

جرمنی : ٹرین میں افغان حملہ آور نے کلہاڑی مار کر اکیس مسافر زخمی کر دیے
July 19, 2016
ویورز برگ (ویب ڈیسک) جرمنی کے شہر ویورز برگ میں افغان نوجوان نے کلہاڑی اور چاقو سے ٹرین میں حملہ کر کے اکیس مسافروں کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر ویورز برگ میں افغان نوجوان نے ٹرین کے مسافروں پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اکیس افراد کو زخمی کر دیا ہے۔ پولیس نے سترہ سالہ افغان شہری کو فرار ہوتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ زخمی ہونے والے افراد میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد ویورزبرگ اور راشیفرٹ شہروں کے درمیان ٹرین سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے جس میں ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی لی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور افغان پناہ گزین تھا۔