Wednesday, May 8, 2024

جرمنی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا حامل پہلا ملک بننے کیلئے کوششیں تیزتر کر دیں

جرمنی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا حامل پہلا ملک بننے کیلئے کوششیں تیزتر کر دیں
September 27, 2016
فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) جرمنی آج کل ایک جامع فائیو جی موبائل نیٹ ورک قائم کرنے کیلئے دوڑدھوپ میں مصروف ہے اور اس ٹیکنالوجی کا حامل پہلا ملک بننے کا خواہشمند ہے۔ جرمن وزیر برائے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر الیگزینڈر ڈوبرنٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو فائیو جی ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہے جو ہائی بینڈوتھ سے لیس ہو۔ جرمنی 2025ءتک اپنے بیس بڑے شہروں کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے منسلک کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو سیلف ڈرائیونگ کارز‘ میڈیکل ایپلی کیشنز اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں استعمال کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جرمنی کو فائیو جی ٹیکنالوجی کا حامل پہلا ملک بنا کر اس ٹیکنالوجی میں برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ فائیو جی سروسز فورجی سروسز سے دس گنا زیادہ تیز ہیں۔