Saturday, April 20, 2024

جرمنی نے شام میں فوجی بھیجنے کی امریکی درخواست مسترد کردی

جرمنی نے شام میں فوجی بھیجنے کی امریکی درخواست مسترد کردی
July 9, 2019
برلن ( 92 نیوز) جرمنی نے شام میں فوجی بھیجنے کی امریکی درخواست مسترد کر دی،حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا جرمنی کی ‘‘واضح پالیسی ’’ کی خلاف ورزی ہو گا۔ امریکی نمائندہ خصوصی جیمزجیفری نے جرمنی سےشام میں فوجی بھیجنےکی درخواست کی تھی ،جسے جرمن حکومت نےمسترد کردیا ، واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےشام سےنکل جانےکےاعلان کے بعد سے امریکی سفارتکار ہم خیال ممالک سےمسلسل رابطوں میں ہیں۔ امریکی سفارتکار انہیں اس بات پر رضامند کرنے کی کوشش کررہےہیں کہ وہ امریکی انخلا سے  پیدا ہونے والے خلا کو پُر کریں ، جرمنی کے انکار کے باوجود بھی جیفری اس بات کیلئے پُر امید ہیں کہ امریکا کے دوسرے اتحادی اِس خلا کو پُر کر دیں گے۔