Friday, April 26, 2024

جرمنی میں ہینڈ بیگ پھینکنے کی انوکھی اور دلچسپ چیمپئن شپ کا انعقاد، منفرد چیمپئن شپ کو دیکھنے سینکڑوں شہری امڈ آئے

جرمنی میں ہینڈ بیگ پھینکنے کی انوکھی اور دلچسپ چیمپئن شپ کا انعقاد، منفرد چیمپئن شپ کو دیکھنے سینکڑوں شہری امڈ آئے
August 2, 2015
جرمنی (ویب ڈیسک) جرمنی میں ہینڈبیگ پھینکنے کی انوکھی اور دلچسپ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ اپنی نوعیت کی منفرد چیمپئن شپ کو دیکھنے سینکڑوں کی تعداد میں شہری امڈ آئے۔ جرمنی کے شہر بوٹروپ میں ہونے والی چوتھی سالانہ چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کی پندرہ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں زیادہ تر ٹیمیں جرمنی سے تھیں جبکہ جمیکا، ہالینڈ، آسٹریا اور فن لینڈ سے بھی ٹیموں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین ٹیموں نے شرکت کی جس میں خواتین کے بیگوں کا وزن ایک کلوگرام جبکہ مردوں کے بیگوں کا وزن دو کلو گرام تھا۔ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے ٹائٹل جیتنے کیلئے مہارت اور قوت کے مطابق بیگ پھینکے۔ آسٹریا کی ٹیم نے مجموعی طور پر سات سو ساٹھ میٹر دور ہینڈ بیگز پھنیک کر گولڈن ہینڈ بیگ جیت لیا۔