Wednesday, April 24, 2024

جرمنی میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

جرمنی میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
June 27, 2019
برلن ( 92 نیوز) جرمنی میں جون کےمہینےمیں تاریخ کابلندترین درجہ حرارت ریکارڈکیاگیاہے ، ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر سے لوگ نڈھال ہوگئے۔گرمی  کےستائےلوگوں نے نہروں اور دریاؤں کارخ کرلیا۔ جرمنی کے محکمہ موسمیات کے مطابق  تاریخ کایہ بلندترین درجہ حرات پولینڈکی سرحد پرواقع جرمن شہر کَوشن میں دن دوبج کرپچاس منٹ پرریکارڈ کیا گیا جو اڑتیس اعشاریہ چھ ڈگری سینٹی گریڈتھا۔ ماضی میں بلندترین درجہ حرارت 27 جون 1947 کو جرمنی  کے مغربی شہر بیوہلرٹال میں ریکارڈ کیا گیا جو اڑتیس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ شدیدترین گرمی سےلوگ بے حال ہوگئے جس پرریسکیو ادارےانہیں طبی امداد فراہم کرتے رہے۔گرمی نے آئسکریم کی مانگ میں بھی اضافہ کردیا۔