Sunday, May 19, 2024

جرمنی میں کورونا کی چوتھی لہر کے ایک روز میں 45 ہزار نئے کیسز ریکارڈ

جرمنی میں کورونا کی چوتھی لہر کے ایک روز میں 45 ہزار نئے کیسز ریکارڈ
November 11, 2021 ویب ڈیسک

فرینکفرٹ (92 نیوز) جرمنی میں کورونا کی چوتھی لہر سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ ایک روز میں 45 ہزار سے نئے کیسز ریکارڈ ہوئے۔

طبی ماہرین نے ایک لاکھ اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ جرمن وزیر صحت نے ویکسین نہ لگوانے والوں کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حالات ایمرجنسی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

 ادھر دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 25 کروڑ 19 لاکھ 67 ہزار ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 50 لاکھ 85 ہزار ہو گئی۔ امریکا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 72 ہزار نئے کوروناکیسز، 1339 اموات، برطانیہ میں 33 ہزار نئے کورونا کیسز، 300 افراد ہلاک ہوئے۔ روس میں 39 ہزار نئے کیسز ، 1211 افراد کی موت ہوئی۔